دنیا بھر میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، دنیا بھر میں قید پاکستانی شہریوں کے بارے میں تفصیلات قائمہ کمیٹی میں پیش کر دی گئی ہیں۔

وزارت خارجہ حکام کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں 22 ہزار 100 پاکستانی شہری قید ہیں، سعودی عرب میں 10 ہزار 400 سے زائد پاکستانی قید ہیں، 5 ہزار سے زائد قیدی یو اے ای میں قید ہیں۔

latest urdu news

حکام وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دنیا کے باقی ممالک میں بھی پاکستانی شہری قید ہیں، زیادہ تر افراد غیر قانونی امیگریشن میں قید ہوتے ہیں، قتل، ہراسانی اور دیگر جرائم میں بھی پاکستانی شہری قید ہیں۔

اس موقع پر سینیٹر عرفان صدیق کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پاکستانی قیدیوں کے لیے ہم وہ کاوشیں نہیں کرتے کہ جو کرنی چاہیے۔

سیکرٹری خارجہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی پالیسی ہے کہ وہ سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح کے لیے کام کرے، اس متعلق حکومت وقت نے ہمیں خاص ہدایات جاری کی ہیں۔

سیکرٹری خارجہ کے مطابق یورپی یونین کیساتھ ایک الیکٹرک سسٹم بنایا گیا ہے، جیسے ہی کسی یورپی ملک میں کوئی بھی پاکستانی گرفتار ہوتا ہے تو تفصیلات ہمیں مل جاتی ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter