147
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلع گجرات میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی درخواستوں کا عمل جاری۔
پروگرام کے تحت 7 سال کی مدت تک 15 لاکھ روپے بلا سود قرضہ دیا جائے گا اس سلسلہ میں شہریوں کی راہنمائی کے لیے ڈی کمپلیکس میں انفارمیشن کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے۔
ضلع گجرات میں اب تک 4160 افراد نے قرض کے حصول کے لیے آن لائن رجسٹریشن کروائی ہے جبکہ 1462 افراد قرض کے حصول کے لیے درخواست جمع کروا چکے ہیں۔
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت شہری علاقوں میں 1 سے 5 مرلہ اور دیہی علاقوں میں 1 سے 10 مرلہ پلاٹ کے مالکان درخواست دینے کے اہل ہیں۔
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 15 لاکھ روپے بلاسود قرضہ فراہم کیا جائے گا جو کہ 7 سال میں واجب الادا ہوگا۔