کھاریاں سے ڈکیت گینگ گرفتار، 1 کروڑ سے زائد نقدی و مال مسروقہ برآمد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کرائم فری پنجاب کے ویژن کے مطابق گجرات پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

کھاریاں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کرائم فری پنجاب کے ویژن کے مطابق گجرات پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن،
کھاریاں سے ڈکیت گینگ گرفتار، 1 کروڑ سے زائد نقدی اور مال مسروقہ برآمد کر لیا۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت اور ڈی ایس پی سرکل کھاریاں ملک عرفان صفدر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں انسپکٹر لیاقت حسین نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو نہایت جانفشانی اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

ملزمان کی شناخت سیلمان سعید ولد سعید احمد سکنہ کریم پورہ جہلم اور ننھیل مسیح ولد شریف مسیح سکنہ جہلم کے نام سے ہوئی ہے۔

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 3 عدد موٹر سائیکل cc125 مالیتی 5 لاکھ روپے اور نقدی مالیتی 1 کروڑ 10 لاکھ روپے برآمد کرلئے گئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

News Alert Urdu