سکھ رہنما کا قتل: بھارت کیخلاف امریکہ میں مقدمہ درج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھ رہنما کے قتل کے الزام میں بھارت کیخلاف امریکہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

رہنما سکھ فار جسٹس گرپتونت سنگھ پنوں کی جانب سے اپنے قتل کی سازش کے الزام میں بھارتی حکومت کے خلاف امریکا میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے قتل کی سازش پر مقدمہ امریکی وفاقی عدالت میں دائر کیا ہے۔

خالصتانی رہنما نے اپنی درخواست میں بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی”را “ کے اجیت ڈوول، نکھل گپتا اور دیگر کو نامزد کیا ہے۔

امریکا میں گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث نکھل گپتا پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔

وکیل گرپتونت سنگھ کا کہنا ہے کہ قتل کی سازش میں ملوث افراد کو جوابدہ ٹھہرانا چاہتے ہیں۔

اس متعلق گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے بیان میں یہ کہا کہ بھارت نے امریکہ میں ہی امریکی شہری کے قتل کی سازش کی لیکن بھارتی دھمکیاں خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم نہیں روک سکتیں،آزادی کی قیمت موت ہے، اسکا سامنا کرنے کو بھی تیار ہوں۔

News Alert Urdu