خواجہ آصف کیساتھ آئینی ترمیم کے حوالے سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی، بیرسٹر گوہر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم کے متعلق ہماری خواجہ آصف سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی جانب سے یہ واضح کیا گیا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ آئینی ترمیم کے حوالے سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔

latest urdu news

وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خواجہ آصف پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کا حصہ نہیں ہیں، پی ٹی آئی آئینی ترمیم کے حوالے سے رضامند نہیں ہوئی۔

سفارتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ،افغان قونصل جنرل پاکستان کے قومی ترانے کے دوران بیٹھے رہے۔

پی ٹی آئی نے دسمبر تک رضا مندی کے حوالے سے کوئی گفتگو نہیں کی، تحریک انصاف نے کسی بھی آئینی ترمیم پر ساتھ دینے کا نہیں کہا۔

پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے ڈرافٹ یا ورکنگ پیپر مانگا تاکہ مکمل تفصیلات تو سامنے آئیں، پی ٹی آئی نے کسی تجویز یا پیکج پر ساتھ دینے کا نہیں کہا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ پہلے ترمیم کا مسودہ تو دکھائیں، جب مسودہ، تجویز یا پیکج دکھایا نہیں گیا تو اتفاق رائے کیسے ممکن ہے۔

News Alert Urdu