تعلیمی اداروں کو ڈرگ فری بنانے کے لیے طلبا اور فیکلٹی کے ٹیسٹ کروانے جا رہے ہیں، گورنر پنجاب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کو ڈرگ فری بنانے کے لیے طلبا اور فیکلٹی کے ٹیسٹ کروانے جا رہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ 25 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں مستقل وائس چانسلرز کام نہیں کر رہے، نگران دور میں عدالتوں نے وائس چانسلرز کی تعیناتیاں روک دی تھیں۔

latest urdu news

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وائس چانسلرز کی تعیناتی کے لیے سرچ کمیٹی نے انٹرویوز مکمل کرلیے ہیں، ایک سے 2 روز میں تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز لگا دیے جائیں گے۔

سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیز میں ڈرگز، ہراسمنٹ اور کرپشن کی بہت شکایات موصول ہوئی ہیں، اسی کے پیش نظر یونیورسٹیز کو ڈرگ فری بنانے کے لیے طلبا اور فیکلٹی کے ٹیسٹ کروانے جا رہے ہیں، ہراسمنٹ سے بچاؤ کیلئے یونیورسٹیز کے باہر کارڈ کے ذریعے انٹری کو یقینی بنا رہے ہیں۔

سلیم حیدر کا مزید یہ کہنا تھا کہ طلبا کے مسائل حل کروانے کے لیے خود یونیورسٹیوں کے دورے کروں گا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter