غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی، 114 ملازمت سے برطرف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

3 سال سے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

کوئٹہ، بلوچستان میں 3 سال سے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

latest urdu news

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ 2021 سے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کی گئی، اسی سلسلہ میں 114 غیر حاضر اساتذہ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق 998 غیر حاضر اساتذہ کو شوکاز اور 429 کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں جبکہ صوبے کے 78 غیر حاضر اساتذہ کو معطل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ صوبہ سندھ اور بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب قومی سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کے دوران نائب وزیراعظم پاکستان اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کہا سوشل میڈیا پر اخلاقی گراوٹ کا خاتمہ ضروری ہے، نوجوانوں کی اخلاقی تربیت ہمارا مشن ہے۔

اسحا ق ڈار کا کہنا تھا کہ تعلیم کے شعبے میں بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے، اب دہرے نظامِ تعلیم کو ختم کرنا ہوگا، تعلیمی ادارے موجود ہیں لیکن تربیت کی کمی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ اللہ نے ہمیں نبی کریم ﷺ کا امتی بنایا ہے، علم ہی وہ روشنی ہے جو ہدایت کی راہ دکھاتی ہے، حضورﷺ نے فرمایا تعلیم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے، خاتم الانبیاہﷺ نے مسجد نبوی کو علم کا مرکز بنایا۔

News Alert Urdu