172
سندھ، گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دیدی گئی ہے۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا کہ نئی اور پرانی گاڑیوں کی رجسٹریشن یا ٹرانسفر کے لیے بائیو میٹرک تصدیق ضروری ہوگی، نئی پالیسی کے تحت تبدیلی 3 مراحل میں نافذ کی جائے گی۔
یکم جولائی سے پہلے مرحلے میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی ہوگی، دوسرے مرحلے میں یکم نومبر سے گاڑیاں خریدنے والوں کی بائیو میٹرک تصدیق ہوگی۔
تیسرے مرحلے میں گاڑی فروخت کنندہ اور خرید کنندہ کی بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی، بائیو میٹرک تصدیق اس لیے کی جارہی ہے، تاکہ عوام گاڑیوں کی خرید و فروخت کے سلسلے میں دھوکہ دہی سے بچ سکیں۔
گاڑیوں کی رجسٹریشن کے سلسلے میں مالکان بائیو میٹرک تصدیق کے عمل کیلئے نادرا ای سہولت مراکز یا کسی بھی ایکسائز آفس سے رجوع کر سکتے ہیں۔