لاہور کی ایف آئی اے ٹیم کے گجرات میں چھاپے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورکی ایف آئی اے ٹیم کے گجرات میں چھاپے، غیر قانونی طور پر بارڈر پار کروانے والا انسانی اسمگلر اختر چیمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جعلی ویزے بنا کر دینے والا ایجنٹ عثمان ساتھی سمیت پکڑا گیا۔ اہم انکشافات انسانی اسمگلنگ ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور کی بڑی کاروایاں۔

latest urdu news

انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری گرفتار ملزمان میں اخترچیمہ،عبدالقادر اور محمد عثمان شامل ہیں ملزم اختر چیمہ کو چھاپہ مار کاروائی میں گجرات سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم شہریوں کوغیرقانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پایا، ملزم نے متاثرہ شہری کو غیر قانونی طریقے سے بارڈر پار کرواتے ہوئے ترکی بھجوایا۔

ملزم نے سال 2015 میں متاثرہ شخص سے دو لاکھ روپے وصول کیے تھے، گرفتار ملزم سال 2015 سے ایف آئی اے زون لاہورکو مطلوب تھا جبکہ دوسری کاروائی میں ملزم عبدالقادر اور محمد عثمان کو شیخوپورہ سے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان شہریوں کو غیرقانونی طور پر ملازمت کی غرض سے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پائے گئے۔

چھاپہ مار کاروائی میں ملزم عبدالقادر سے 2 عدد پاکستانی پاسپورٹ ملائشین ویزہ و سٹیکرز کے ساتھ برآمد ہوئے، ملزم برآمد شدہ پاسپورٹس کے حوالے سے حکام کومطمئن نہ کرسکا۔

ملزم عثمان نے شہری کو ورک ویزہ پرعمان بھیجنے کے لیے 6 لاکھ روپے وصول کیے۔ ملزم شہری کو بھجوانے میں ناکام رہا اور رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا۔ ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

News Alert Urdu