منگووال میں منشیات فروشوں کی فائرنگ، ایک ملزم گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

منگووال میں منشیات فروش کی گرفتاری کے دوران پولیس مقابلہ ملزم کی فائرنگ سے سرکاری گاڑی چھلنی، ملزم گرفتار۔

تھانہ منگووال کے اے ایس آئی کی درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق منگووال لنگے پلی کے قریب ظہیر بٹ سکنہ منگووال کے منشیات بیچنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی پولیس کے نوجوانوں نے پیچھا کیا تو ملزم نے پسٹل سے پولیس پر سیدھی فائرنگ کر دی۔

latest urdu news

پولیس پارٹی نے حفاظت خود اختیاری کے تحت درختوں کی آڑ لیکر جوابی فائرنگ کی۔ ملزم کا فائر سرکاری گاڑی کو لگا ملزم فصلوں کی اوٹ کا فائدہ لیکر منگووال کی جانب فرار ہو گیا۔

پولیس نے وائرلیس کے ذریعے مزید نفری طلب کر کے علاقے کا گھیراؤ کیا اور ملزم کو آخری وارننگ دی گئی۔ جس کے بعد ملزم نے خود کو سرنڈر کرکے پولیس کے حوالے کر دیا۔

ملزم سے ناجائزاسلحہ میں تیس بورپسٹل برآمد کرلیا گیا ۔ تھانہ منگووال پولیس نے اے ایس آئی ناصرکی مدعیت میں گرفتار ملزم ظہیر بٹ کے خلاف پولیس مقابلہ، فائرنگ، اور ناجائز اسلحہ کا مقدمہ درج کر لیا۔

News Alert Urdu