ایاز صادق نے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دے دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے متعلقہ پولیس حکام کو ہدایت جاری کردی گئی۔

اسپیکر ایاز صادق نے تحریک انصاف کے گرفتار اراکین سے فارمز پر دستخط کروائے، تحریک انصاف کے گرفتار اراکین قومی اسمبلی کو پارلیمنٹ لاجز میں رکھا جائے گا۔

latest urdu news

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ہر گرفتار رکن کا اپنا لاج اس کے لیے سب جیل ہوگا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے متعلقہ پولیس حکام کو ہدایت جاری کردی گئی۔

روایت ہے کہ زیر حراست اراکین جن کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوتے ہیں ان کے لاجز کو سب جیل قرار دیدیا جاتا ہے۔

دوسری جانب عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی سیاست سے میرا اتفاق تھا، مشکل ترین وقت میں ان کے ساتھ تھا، نہ وزارت مانگی نہ عہدہ۔

شاہ خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جماعت میں حق کی بات کرنا ہی سیاسی کامیابی ہوتی ہے، میں نے پارٹی میں رہ کر کبھی چاپلوسی نہیں کی، مسلم لیگ ن کے دوست گواہ ہیں، وزارت عظمیٰ کی بات ہوئی ہے تو وہاں 28 لوگ اور تھے جو آج ن لیگ کی اعلیٰ وزارتوں پر ہیں، مجھے 2018 کے الیکشن میں ہروایا گیا، مجھے بہت ساری فون کالز آئیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter