اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کی جانب سے مونال اور لا مونٹانا کا قبضہ حاصل کر لیا گیا۔
اسلام آباد، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کی جانب سے مونال اور لا مونٹانا کا قبضہ حاصل کر لیا گیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں انتظامیہ نے مونال اور لا مونٹانا کو سیل کر دیا، اس سلسلے میں سی ڈی اے، انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے معاونت فراہم کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف، سی ڈی اے، انتظامیہ اور وفاقی پولیس اس حوالے سے لائحہ عمل طے کرے گی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں مارگلہ پہاڑیوں میں تقریباً 18 سال پہلے شروع ہونے والا مونال ریسٹورنٹ 11 ستمبر 2024 کو ختم کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کی جانب سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات سوموار کی رات ہوئی، ملاقات کیلئے اسٹیبلشمنٹ نے خود رابطہ کیا تھا، اس موقع پر صوبے کی سکیورٹی اور سیاسی صورتحال پر بات ہوئی۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور اپنی تقریر پر کھڑے ہیں اور پارٹی بھی ان کے ساتھ بھرپور انداز میں کھڑی ہے۔