پانی کے ٹینک میں ڈوب کر خاتون سمیت 2 بچے جان کی بازی ہار گئے۔
کراچی، روشنیوں کے شہر میں پانی کے ٹینک میں ڈوب کر خاتون اور 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل تاحال جاری ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ کے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
دوسری جانب صوبہ سندھ کے ضلع جیکب آباد میں خاتون پولیو ورکر کو دوران ڈیوٹی مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فوری طور پر نوٹس لے لیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق، پولیو مہم کے دوران خاتون ورکر کو جیکب آباد میں زیادتی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایس ایس پی جیکب آباد سمیر نور چنا نے بتایا کہ یہ واقعہ گاؤں اللہ بخش جاکھرانی میں پیش آیا۔
متاثرہ خاتون پولیس کے پاس پہنچی، جس کے بعد اسے میڈیکل کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا۔ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔