شکیب الحسن کے بعد مشرفی مرتضیٰ کے خلاف بھی مقدمہ درج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کے بعد مشرفی مرتضیٰ کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شیخ مصطفیٰ المضاہد الرحمان نے ناریل صدر پولیس اسٹیشن میں طالب علموں پر حملے کے الزام کا مقدمہ درج کرایا ہے جس میں مشرفی مرتضیٰ سمیت انکے والد کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ طالب علموں پر حملے کے الزام میں 90 افراد کو نامزد کیا گیا ہے، جس میں کرکٹر مشرفی مرتضیٰ کا نام بھی شامل ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقدمے میں نامزد 90 افراد پر حالیہ تحریک کے دوران طالب علموں پر حملہ کرنے کا الزام ہے۔

یاد رہے کہ سابق کپتان و آل راؤنڈر شکیب الحسن پر بھی بنگلہ دیش میں قتل کے الزام میں مقدمہ درج ہے، کرکٹر پاکستان سے واپس بنگلہ دیش نہیں گئے تھے بلکہ براستہ دبئی انگلینڈ چلے گئے تھے۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد استعفیٰ دیکر بھارت فرار ہوچکی ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter