کشتی ڈوبنے سے 26 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 26 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

سینیگال، تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 26 افراد جان کی بازی ہار گئے اور کشتی پر سوار متعدد افراد لاپتہ ہوگئے۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کشتی سینیگال کے دارالحکومت سے 80 کلومیٹر دور ایمبور شہر سے 100 سے زائد مسافروں کو لیکر روانہ ہوئی، یہ کشتی 4 کلومیٹر آگے جاکر ڈوب گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مچھلی کے شکار کیلئے استعمال ہونے والی کشتی تارکین وطن کو اسپین کے کینری جزیرے کی طرف لیکر جارہی تھی۔

ڈوبنے والی کشتی پر سوار مسافروں میں اکثریت نوجوانوں کی تھی جو بہتر مستقبل کی تلاش میں غیرقانونی طریقے سے اسپین جانے کے خواہ تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کشتی پر سوار 100 افراد میں سے 26 جان کی بازی ہارگئے، جبکہ 4 افراد کو بچا لیا گیا ہے، لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter