بلوچستان میں دھماکہ، 4 افراد شدید زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان، شہر تربت میں دھماکے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ تربت میں دھماکا مین سڑک پر ہوا جس میں 4 افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ترجمان بلوچستان کا کہنا تھا کہ تربت میں دھماکے کے زخمیوں کو حکومت کی جانب سے بہتر طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ پر شب خون مارنے والوں کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی ہونی چاہیے۔

مشیراطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ پارلیمان کی ہتک پر جعلی وزراء کی ڈھٹائی پریشان کن ہے، بعض بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف میں جعلی حکومت اور وزراء پارلیمنٹ کی تضحیک کرنے پر بھی خوش ہیں، جعلی حکومت کے جعلی اور درباری وزراء سے یہی توقع کی جاسکتی ہے۔

مشیراطلاعات کا یہ کہنا تھا کہ جعلی حکومت کچھ بھی کرلیں مگر غیر قانونی ترامیم پاس نہیں ہونے دیں گے، جعلی حکومت 9 مئی کے فالس فلیگ آپریشن پر بہت واویلا مچاتے ہیں مگر اپنے گھر پارلیمان کی بے عزتی پر خوش ہیں۔

News Alert Urdu