ملک میں ورچول پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کو بلاک کرنے کے متعلق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کا وضاحتی بیان سامنے آگیا۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے) کے اعلامیے کے مطابق ملک میںVPN کو بلاک نہیں کیا جا رہا، آئی ٹی کمپنیوں کو اپنے آئی پی ایڈرس VPN پر رجسٹر کرنے پر انکی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ سافٹ ویئر ہاؤسز، فری لانسرز اور بینکوں کو بھی رجسٹر کرنے کا کہہ رہے ہیں، رجسٹریشن سے کسی بھی خلل پر آئی ٹی کمپنیوں کی خدمات متاثر نہیں ہوں گی۔
پی ٹی اے کے مطابق وی پی این کی رجسٹریشن پی ٹی اے اور پی ایس ای بی کی ویب سائٹس پر دستیاب ہے، رجسٹریشن ون ونڈو آپریشن ہے جو 2 سے 3 دن میں مکمل ہوتا ہے۔
دوسری جانب پارٹی کی تنظیم سازی کے لیے صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی جانب سے سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف ملک گیر دوروں میں مخلص اور دیرینہ ساتھیوں کو اعلیٰ تنظیمی عہدے دیں گے۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف سب سے پہلے بلوچستان کا دورہ کریں گے، بلوچستان کے بعد سندھ اور پھر خیبر پختونخوا کا دورہ کریں گے، نواز شریف پنجاب کے مختلف اضلاع کا دورہ بھی کریں گے۔