توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس پر چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کی جانب سے نیب اور عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کر دیا گیا ہے۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں صدر آصف زرداری اور سابق وزرائے اعظم نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس کے متعلق سماعت ہوئی، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے نیب اور عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کر دیا گیا۔
وکیل یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ترامیم بحال ہونے کے بعد احتساب عدالت اور نیب کا دائرہ اختیار ختم ہو چکا ہے۔
جج احتساب عدالت عابد سجاد نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یہ کہا گیا ہے کہ نیب آگاہ کرے کہ توشہ خانہ کیس اس کے دائرہ اختیار میں ہے یا نہیں؟ اسکے بعد عدالت نے دائرہ اختیار کی درخواست پر 26 ستمبر تک سماعت ملتوی کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گرد گروہوں سے پاک کرنے کا وقت آگیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی سے عوامی نیشنل پارٹی کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے ملاقات کی جس میں باہمی امور اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، کے پی میں قیام امن کے لئے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا یہ کہنا تھا کہ دہشت گردی ہر شکل میں قابل مذمت ہے، دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیہ پاکستان کی آواز ہے، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ہم سب کو ایک ہونا ہوگا۔