9 مئی کیسز: فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

9 مئی کیسز میں فواد چوہدری کی 1 روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی ۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے 9 مئی کے 5 کیسز میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی 1 روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔

latest urdu news

اے ٹی سی کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتوں کی درخواست کے متعلق سماعت کی۔

سماعت کے دوران وکیل ظفر اقبال کی وساطت سے فواد چودھری کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں یہ استدعا کی گئی ہے کہ فواد چودھری کی طبیعت خراب ہے، عدالت 1 روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

جس پر عدالت کی جانب سے سابقہ وفاقی وزیر کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں 5 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter