وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 16 سال کے بعد پہلی بار پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔
شہر اقتدار کی یونین کونسل 4 میں 1 بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد اسلام آباد میں 16 سال کے بعد یہ پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے، جبکہ ملک بھر میں یہ رواں سال کا 17 واں کیس رپورٹ ہوا ہے۔
وزیراعظم پاکستان کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے 1 اور پاکستانی بچہ پولیو سے متاثر ہوا، حکومت نے پولیو کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایک بڑا روڈ میپ بنایا ہے۔
فوکل پرسن برائے انسداد پولیو کا کہنا تھا کہ 9 ستمبر سے 115 اضلاع میں پولیو مہم شروع ہوگی، 3 کروڑ بچوں کو ویکسین پلانے کا ٹارگٹ ہے کوآرڈینیٹر نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر انوار الحق نے کہا کہ ہم ہر بچے تک پولیو ویکسین پہنچانے کی کوششوں میں مزید تیزی لیکر آرہے ہیں۔
دوسری جانب اسلام آباد میں رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ عمران خان کو واپس لانا ہے، یہ پرُامن جلسہ ہوگا، پی ٹی آئی کی جانب سے پورے پاکستان کو دعوت دیتا ہوں۔
رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز نے گفتگو کرتے ہوئے یہ کہا کہ پارلیمان ہمیشہ ملک وعوام کے مفاد اور تحفظ کے لیے قانون سازی کرتی ہے، موجودہ اور پی ڈی ایم حکومت نے مخصوص ٹولے کو فائدہ پہنچانے کیلئے قوانین بنائے، ججز کی تعداد بڑھانا، جلسوں کو روکنا ہو، سب میں پارلیمان کا استعمال کیا جارہا ہے۔