اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کے مقابلے کے نتائج جاری کر دیے ہیں!
9 باصلاحیت ڈیزائنرز کی جانب سے بھیجے گئے 10 بہترین ڈیزائن شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔ جن کے ڈیزائن منتخب ہوئے ہیں، انہیں انعامات سے نوازا جائے گا۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ یہ شارٹ لسٹ کیے گئے ڈیزائن علامتی ہیں اور ماہرین کی کمیٹی نے ان کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد انہیں چنا ہے۔ اب یہ ڈیزائن بین الاقوامی ڈیزائنرز کو بھجوائے جائیں گے، جہاں ماہرین کی رائے کے بعد حتمی منظوری دی جائے گی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق غیر ملکی ڈیزائنرز ان ڈیزائنز کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کر سکتے ہیں۔
شارٹ لسٹ کیے گئے ڈیزائنز میں 20، 50، 100 اور 1,000 روپے کے ایک ایک ڈیزائن شامل ہیں، جبکہ 10، 500 اور 5,000 روپے کے دو دو ڈیزائن منتخب کیے گئے ہیں۔
نئے نوٹوں کی شکل و صورت کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ہمارے ساتھ جڑے رہیں!