ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والا دہشت گرد ہے، محسن نقوی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والا دہشت گرد ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے علما و مشائخ سے گفتگو کرتے ہوئے یہ کہنا تھا کہ ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والا دہشت گرد ہے، ہم سب پاکستانی ہیں اور ہمارے لیے ہمارا ملک ہماری اولین ترجیح ہونا چاہیے۔

latest urdu news

اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے علمائے کرام سے ملاقات کے دوران یہ کہا کہ جس آگ میں ہمیں دھکا دیا جارہا ہے ہمیں اس سے نکلنا ہے، آج کے دن پاکستانی قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ دہشتگردی کیخلاف ہم سب ایک ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہم سب مل کر تمام صوبوں کا دورہ کرینگے، ہم یہ نہیں چاہتے کہ آئندہ نسلوں کو دہشت گردی کی آگ میں جھونکیں، ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والا دہشت گرد ہے، دہشت گردوں کو ہم موقع دے رہے ہیں کہ اپنے ہتھیار ڈال دیں۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن (یو ای) کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عالم سعید کو مبینہ طور پر مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کی جانب سے طالب علم کے داخلے کی درخواست کو قبول کرنے سے انکار کرنے پر انہیں عہدے ہٹا دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ڈاکٹر سعید کو اکتوبر 2023 میں 3 سال کے لیے پرو وائس چانسلر تعینات کیا گیا تھا لیکن وہ یونیورسٹی کے ریگولر ہیڈ کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے نومبر سے وائس چانسلر کا چارج سنبھالے ہوئے تھے، تاہم ان کے اچانک ہٹائے جانے نے ایک عجیب ماحول پیدا کردیا ہے۔

News Alert Urdu