یوم دفاع، مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پرُوقار تقریب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم دفاع کے موقع پر روشنیوں کے شہر و صوبائی دارالحکومت سندھ ، کراچی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پرُوقار تقریب منعقد ہوئی۔

پاکستان ائیرفورس اکیڈمی اصغرخان کے چاق و چوبند دستہ نے مزار قائد پر گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھالی، ائیر وائس مارشل شہریار خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

latest urdu news

ائیروائس مارشل شہریار خان کی جانب سے پریڈ کا معائنہ کیا گیا اور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔

قائد اعظم کے مزار پر پاک فضائیہ کے 74 کیڈٹس پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے لیے تعینات ہوں گے، جس میں 61 مرد اور13 خواتین کیڈٹس شامل ہیں۔

یوم دفاع کے موقع پر لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی، اس تقریب میں کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔

کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی جانب سے مزار اقبال پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے گئے، جنرل عامر رضا نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔

News Alert Urdu

Free website traffic