اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، 24 گھنٹوں میں 42 فلسطینی شہید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ، اسرائیلی فورسز کا بے گناہ فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے کا سلسلہ جاری ہے 24 گھنٹوں میں مزید 42 فلسطینی جام شھادت نوش کرگئے، جبکہ 107 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صیہونی فضائیہ کی جانب سے گھروں اور پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

latest urdu news

شمالی غزہ میں اسرائیلی حملے میں 6 فلسطینی شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے جبکہ صیہونی فوج نے نصیرات کیمپ کو نشانہ بنایا،1 فلسطینی شہید اور اس حملے میں 5 زخمی بھی ہوگئے۔

دوسری جانب خان یونس میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بچے سمیت 2 فلسطینی شہید ہوگئے، غزہ میں کالج اور رہائشی عمارت پر اسرائیلی بمباری سے 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔

مغربی کنارے پر بھی اسرائیلی آپریشن 1 ہفتے سے جاری ہے، صہیونی فورسز کی جانب سے اب تک 2 بچوں سمیت 33 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا ہے۔

یاد رہے غزہ میں اسرائیل کی پرتشدد کارروائیوں میں اب تک 40 ہزار 861 فلسطینی شہید جبکہ 94 ہزار 398 زخمی ہو چکے ہیں۔

News Alert Urdu