مظفرآباد، بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے اوڑی ڈیم سے دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑ دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر آپریشن ایس ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے جہلم میں واٹر لیول بہت بڑھ گیا ہے، تاہم بہاؤ میں اضافے کے باعث دریائے جہلم میں سیلاب کی صورتحال پیدا نہیں ہوگی۔
ایس ڈی ایم اے کے مطابق اوڑی ڈیم سے چھوڑے گئے پانی سے صرف 2 فٹ تک اضافہ ہوسکتا ہے، بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا ریلہ دریائے جہلم میں مظفرآباد کے مقام سے گزر رہا ہے۔
دوسری جانب ڈومیلی پل کے مقام پر واٹر لیول میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ترنول میں بارش کے پانی کے باعث بننے والی دلدل میں 3 بچے دھنس کر جان کی بازی ہار گئے۔
اسلام آباد کے علاقے ترنول میں نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے بارشوں کا پانی جمع ہوا تھا۔
ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ بچے کاغذ اٹھانے کے لیے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر پر گئے جہاں علاقہ دلدل بنا ہوا تھا، جاں بحق ہونیوالے بچوں میں ایک بچہ اور 2 بچیاں شامل ہیں۔