کولکتہ، زیادتی کرنیوالوں کے لیے سزائے موت کا قانون منظور کرلیا گیا ہے۔
بھارتی ریاست مغربی بنگال کی اسمبلی نے ایک ایسے قانون کو منظور کیا ہے کہ جس میں جنسی زیادتی کے ملزم کو عمر قید یا پھانسی کی سزا دی جا سکتی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال میں جنسی زیادتی کی سزا کو 10 سال سے بڑھا کر عمر قید یا پھانسی کردی گئی۔
جنسی زیادتی کی سزا کو بڑھانے کا اقدام کولکتہ میں لیڈی ڈاکٹر کیساتھ جنسی زیادتی اور قتل پر جاری مظاہروں کے درمیان اُٹھایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق ملک میں 2022 میں جنسی زیادتی کے اوسطاً روزانہ 90 واقعات رپورٹ ہوتے ہیں، جبکہ درست تعداد اس سے کئی زیادہ ہے۔
مغربی بنگال کا نیا قانون علامتی ہے کیونکہ بھارت کا ضابطہ فوجداری پورے ملک میں برابر طور پر لاگو ہوتا ہے، تاہم صدارتی منظوری مستثنیٰ ہو سکتی ہے اور اسے ریاستی قانون بنا سکتی ہے۔