اسلام آباد، سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی کوشش سے ستمبر میں خوشخبری متوقع ہے۔
فیصل واوڈا کا یہ کہنا تھا کہ آرمی چیف کی کوشش اور ایس آئی ایف سی کے ویژن کے تحت ستمبر میں خوشخبری کی قوی امید ہے، ایک بیان میں فیصل واؤڈا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کئی سال بعد ایک مثبت اور اچھی خبر ہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا کا یہ کہنا تھا کہ آرمی چیف کے اپنے ادارے میں انصاف پر مبنی فیصلوں کی وجہ سے اب پاکستان کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ کاش سیاسی لیڈرز، آئینی و قانونی کرسیوں پر بیٹھنے والے یہ فیصلے پہلےکر لیتے، اگر یہ لوگ فیصلہ پہلے کرلیتے تو آج پاکستان ترقی کی بلندیوں پر ہوتا، آج بھی وقت ہے احساس کرلیں۔
دوسری جانب صدر بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) اور رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل کی جانب سے اسلام آباد میں ایوان زیریں سے مستعفی ہونے کا اعلان کرد یا گیا ہے۔
قومی اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو میں سردار اختر مینگل نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سیاست سے بہتر ہے کہ وہ پکوڑوں کی دکان کھول لیں کیونکہ بلوچستان کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہا۔