عمران خان کو مائنس کرنے کے چکروں میں سب کچھ برباد کر دیا گیا، فواد چوہدری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان اور مسلم لیگ ن کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان اور مسلم لیگ ن مذاکرات کیلئے تیار ہیں، اسٹیبلشمنٹ کو اس معاملے میں ماحول فراہم کرنا چاہیے۔

latest urdu news

سابقہ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ حکومت میں بیٹھے لوگوں کا کہنا تھا کہ پارٹی ختم ہو جائے گی، 8 فروری کو لوگوں نے بغیر انتخابی نشان کے ووٹ دیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں ایک ہی تجربہ چل رہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو مائنس کر کے ملک چلانا ہے، عمران خان کو مائنس کرنے کے چکر وں میں سب کچھ تباہ و برباد کر دیا گیا۔

سابقہ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں ساڑھے 3 سالوں میں دہشتگردی نہیں ہوئی لیکن آج پورے طریقے سے دہشتگردی واپس آ گئی ہے، گرینڈ سیاسی ڈائیلاگ سارے مسائل کا حل ہے، لوگوں کو اٹھانے یا بندوق مسائل کا حل نہیں ہے۔

فواد چوہدری نے یہ کہا کہ الیکشن کمیشن میرے اور عمران خان کے خلاف توہین کی کارروائی کررہا ہے، ہمارے لیے بھی دل بڑا کرے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری میچ کے متعلق ان کا یہ کہنا تھا کہ اب دعا ہی ہے کہ بنگلہ دیش والوں کو بال نظر آنا بند ہوجائے، کیونکہ قومی کرکٹ ٹیم کی موجودہ کارکردگی بھی حکومت والی ہی ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter