پوری کوشش ہے کہ بلوچستان کے منصوبوں کے لیے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنائیں، احسن اقبال

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ صوبے پی ایس ڈی پی منصوبوں کے لیے لائحہ عمل تیار کریں۔

ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت بلوچستان میں پی ایس ڈی پی کے تحت جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں احسن اقبال کو بلوچستان میں جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

latest urdu news

اجلاس کے شرکا سے گفتگو میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ صوبے اپنی ترجیحات کے مطابق پی ایس ڈی پی منصوبوں کے لیے لائحہ عمل تیار کریں، اپنی طرف سے پوری کوشش ہے کہ صوبہ بلوچستان کے منصوبوں کے لیے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ بلوچستان میں سکیورٹی کی صورتحال پر اہم اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

احسن اقبال کا یہ کہنا تھا کہ مقامی افراد کو ہی ایف سی کی خدمات سونپی جائیں اور انہیں ضروری تربیت فراہم کی جائے، جن منصوبوں پر ستر فیصد کام ہو چکا ہے انھیں ترجیحاتی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا مزید یہ کہنا تھا کہ سپارکو کی مدد سے ملک میں موجود 15 سال پہلے اور آج کے ڈیموں پر رپورٹ تیار کی جائے، بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے متعلق عوام کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔

News Alert Urdu