اتنا بدنام کردیا گیا کہ میری شادی نہیں ہو پارہی، کنگنا رناوت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی وڈ اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت نے کہا کہ مجھے اتنا بدنام کیا گیا کہ میری شادی ہی نہیں ہو پارہی۔

حال ہی میں ایک بھارتی شو کے دوران حسین اداکارہ کنگنا رناوت نے شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح ان کی خاطر کی جانے والی منفی تشہیر ان کی شادی میں رکاوٹ بن رہی ہے۔

latest urdu news

شو کے دوران 38 سالہ اداکارہ سے پوچھا گیا کہ وہ شادی سے متعلق کیا رائے رکھتی ہیں کہ آیا وہ کسی سیاستدان کو شادی کیلئے منتخب کریں گی یا اداکار کو؟

اس سوال کے جواب میں بھارتی اداکارہ کنگنا نے جواب دیتے ہوئے یہ کہا کہ ’میں اس بارے میں کیا کہوں؟ شادی سے متعلق میرے خیالات بہت اچھے ہیں، میرا ماننا ہے کہ ہر انسان کو اپنی زندگی میں ایک ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے۔

بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے یہ لگتا ہے کہ بچے ہونے چاہیے لیکن مجھے لوگوں نے اتنا بدنام کیا ہوا ہے کہ میری شادی ہی نہیں ہو پا رہی ہے، عدالتی کیسز ہی اتنے ہیں، جیسے ہی کسی سے رشتے کی بات چلتی ہے تو پولیس گھر آجاتی ہے اٹھا کرلے جاتی ہے۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوت نے بھارت کے عام انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور کانگریس کے امیدوار کو شکست دی تھی۔

سیاست میں انٹری کے بعد اداکارہ نے پہلی مرتبہ الیکشن میں حصہ لیتےہوئے 5 لاکھ 37 ہزار 2 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی۔

News Alert Urdu