مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی، جسکے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق ہوگئے۔
شاہراہ قراقرم اپر کوہستان میں مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی، جسکے نتیجے میں 3 مسافر جان کی بازی ہار گئے اور متعدد زخمی ہو گئے۔
راولپنڈی سے ہنزہ جانیوالی مسافر بس اپر کوہستان کے علاقے داسو میں حادثے کا شکار ہو گئی، ڈی پی او اپر کوہستان مختیار احمد کا کہنا ہے کہ بس بڑے پتھروں کی زد میں آئی جس کے نتیجے میں 3 مسافر جان کی بازی ہارگئے۔
ڈی پی او اپر کوہستان کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دو جاں بحق ہونے والوں کا تعلق گلگت بلتستان سے اور ایک کا راولپنڈی سے ہے۔
دوسری جانب ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا تھا کہ علاقے میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پر بلاک ہو گئی ہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
تھانہ منڈان کی حدود صابو خیل منڈان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار اللہ یار خان شہید ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ٹارگٹ کرکے قتل کیا۔