اداکارہ ثمن انصاری نے کہا کہ ان کی شادی کے لیے مسجد میں اعلان کروایا گیا تھا کہ لڑکی دستیاب ہے، شادی کے خواہشمند افراد رابطہ کرسکتے ہیں۔
ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران سینئر اداکارہ ثمن انصاری کا یہ کہنا تھا کہ میں اعلی تعلیم حاصل کرنے امریکا سے کینیڈا گئی تو وہاں نانا نانی نے کہا کہ اس کی شادی کروا دیتے ہیں۔
مسجد میں اعلان کروایا گیا کہ لڑکی آئی ہوئی ہے اور وہ زیر تعلیم ہے، لڑکی شادی کے لیے دستیاب ہے، خواہشمند افراد رابطہ کرسکتے ہیں۔
ثمن انصاری کی جانب سے یہ انکشاف کیا گیا کہ وہاں کمیونٹی میں مساجد کے ذریعے ہی رشتوں کے اعلان کروائے جاتے تھے، اس وقت سوشل میڈیا بھی نہیں تھا نہ ہی میرے پاس موبائل تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ بڑوں کی رضامندی پر میں نے کم عمری میں شادی کی جو کہ 16 سال چلی لیکن پھرمیری شادی طلاق پر ختم ہوگئی۔
دوسری جانب معروف ٹی وی اینکر مرحوم عامر لیاقت کی سابق زوجہ اور اداکارہ طوبیٰ انور کو بولڈ تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔
حسین اداکارہ طوبیٰ انور کی جانب سے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر کچھ بولڈ تصاویر ویسٹرن لُک میں شیئر کی گئیں، جس پر مداح سیخ پَا ہوگئے۔