گجرات میں بارش، شہر سمیت 30 دیہات زیر آب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیرمعمولی بارشیں ندی نالوں پر تجاوزات، فتع پور اور گجرات کے درمیان 30 دیہات زیرآب، ہزاروں ایکڑ اراضی متاثر، فصلوں کو نقصان، نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا۔

جانوروں کا چارہ گلنے سڑنے لگا کئی ڈیرے بھی غیرآباد ہو گئے، ایک ہفتے سے کھڑا پانی زہرآلود ہونے لگا، زہریلے کیڑے مکوڑوں کی بہتات، ڈینگی مچھرکی افزائش کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

latest urdu news

جلدی بیماریاں پھیلنے کا بھی خطرہ ہے، دیہاتی اپنے مال مویشی محفوظ جگہ پر منتقل کرنے پر مجبور ہوگئے۔ شہری علاقوں میں گلی محلے ندی نالوں کا منظر پیش کررہے ہیں۔

سیلابی پانی کے غیرمعمولی اور مسسلسل بہاؤ سے کئی ایکڑ اراضی تباہ ہورہی ہے ۔ کئی مکانات کے ارد گرد پانی جمع رہنے سے مکانات گرنے کا بھی خدشہ ہے۔

ضلعی انتظامیہ فی الفور نکاسی آب کا بندوبست کرے۔ جہاں تجاوزات ہیں انکا خاتمہ کیا جائے، زمینوں میں جمع پانی کو نکالنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کیے جائیں۔

دیہات کی مقامی آبادی کی زمینوں کا جہاں نقصان ہورہا ہے وہیں سیلابی پانی مدینہ سیداں سے گزرتا ہوا شہر میں داخل ہورہا ہے بارشوں کا سلسلہ اگر جاری رہا تو بارشی پانی ان دیہات کو مزید نقصان پہنچا سکتا ہے۔

جبکہ ضلعی انتظامیہ ڈی سی گجرات صفدر حسین ورک کی قیادت میں پوری طرح متحرک ہے۔ اے سی بلال زبیر ٹیم کے ہمراہ دیہات کا دورہ کر چکے ہیں تاہم مکین علاقہ مزید اقدامات کے خواہاں ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter