59
تھانہ منگووال غربی کے علاقے راجے کی میں ڈکیتی کی واردات، 3 مسلح ڈاکو فوڈ انسپکٹر مبشر احمد کے گھر گزشتہ شب قریباً ایک بجے دیواریں پھلانگ کر داخل ہوئے۔
اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو دوسرے کمرے میں لے گئے 10 تولہ طلائی زیورات جنکی مالیت 20 لاکھ روپے تک ہے اور اڑھائی لاکھ روپے نقدی، موٹرسائیکل ہنڈا 70، قیمتی موبائل لے کر اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے علاقہ میں خوف وہراس کی فضا قائم۔
پولیس تھانہ منگووال غربی نے مبشراحمد ولد محمد اشرف کی رپورٹ پر زیر دفعہ 392 مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
اہل علاقہ نے دلیرانہ ڈکیتی کی واردات پر شدید احتجاج کیا ہے اور ڈی پی او گجرات سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔