لاہور، صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کے برطانیہ جانے کا امکانات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف لندن میں اپنے ڈاکٹرز سے روٹین چیک اپ کروانے کے لیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف ستمبر کے اختتام یا اکتوبر کے پہلے ہفتے تک لندن جا سکتے ہیں، لندن میں سابق وزیراعظم اپنے قیام کے دوران اپنا میڈیکل چیک اپ کروائیں گے اور اپنے صاحبزادوں کے ساتھ وقت گزاریں گے۔
یاد رہے کہ میاں محمد نواز شریف 21 اکتوبر 2023 کو 4 سال بعد پاکستان واپس آئے تھے۔
دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کے دوران رہنما مسلم لیگ ( ن) طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی الگ الگ گروپوں میں منقسم ہوتی جارہی ہے اور یہ تقسیم پیسوں کی بندر بانٹ پر ہے، اب کوئی علیمہ، کوئی بشریٰ اور کوئی گنڈاپور گروپ ہے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ سڑکیں بنانے کے پیسے وزیراعلیٰ کے پی کی جیب میں جارہے ہیں، خود کو انقلابی کہنے والے خود ٹوت پھوٹ کا شکار ہیں۔