مولانا فضل الرحمان کی چوہدری شجاعت سے ملاقات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات ہوئی۔

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ، ظہور الٰہی روڈ پر ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کی اور ان کی عیادت کی۔

latest urdu news

دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو بھی کی۔

مولانا فضل الرحمان کا وفد

مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ اس ملاقات میں جے یو آئی کے دیگر اہم رہنما بھی موجود تھے، جن میں مولانا محمد امجد خان، جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری، سید سلمان گیلانی، حافظ نصیر احرار، حافظ غضنفر، عزیز طارق بلوچ، اور مولانا شمس الحق شامل تھے۔

ملاقات کا مقصد اور میڈیا سے گفتگو

ملاقات کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چوہدری شجاعت سے ان کے دیرینہ مراسم ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ آج کی ملاقات کا مقصد چوہدری شجاعت کی عیادت اور ان کی خیریت دریافت کرنا تھا، اور اس دوران ملک کی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

News Alert Urdu