سکیورٹی فورسز کا وادی تیراہ میں آپریشن، 25 خوارج جہنم واصل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں فتنہ الخوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 25 خوارج جہنم واصل ہوگئے۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 11 خوارج شدید زخمی بھی ہوئے۔

latest urdu news

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 جوان شہید ہوچکے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں خوارج کا سربراہ ابوذر عرف صدام بھی ہلاک ہوگیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں یہ کہا گیا ہے کہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الخوارج اور اس سے وابستہ افراد کو شدید دھچکا لگا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے بلوچستان میں شہید ہونے والوں کے لیے شہداء پیکج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

بلوچستان کے کئی اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہشت گردی کے پے در پے واقعات میں 37 سے زائد فراد جان کی بازی ہارگئے ہیں۔

News Alert Urdu