رکن پنجاب اسمبلی و رہنما مسلم لیگ ن رانا افضال حسین انتقال کر گئے ہیں۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا افضال حسین کو اپنی رہائشگاہ پر دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
مرحوم رانا افضال حسین وفاقی وزیر صنعت اور پیداوار رانا تنویر حسین کے بڑے بھائی تھے، رانا افضال حسین مرحوم رکن قومی اسمبلی رانا عتیق انور کے والد تھے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا افضال حسین کی ڈیڈ باڈی انکے آبائی گاؤں ننگل کس والا مریدکے نارووال روڈ پہنچا دی گئی ہے۔
دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا داتا دربار پر حاضری موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ کہنا تھا کہ پاکستان کی سر بلندی کیلئے داتا دربار پر دعا کی گئی، اللہ رب العزت نے جس دن منصب پر بٹھایا اس وقت سے کوشش ہے ہم اپنے عوام کے لیے بہترین فرائض سر انجام دیں۔
گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ مجھے لگ رہا ہے پاکستان ترقی کرے گا کیونکہ اس وقت اقتدار میں موجود لوگوں کے درمیان سیاسی جنگ نہیں ہے، میں وزیراعلیٰ مریم نواز کے لیے بھی دعا گو ہوں کہ وہ پنجاب کے عوام کے لیے احسن طریقے سے کام کریں۔