44
عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے گھر پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر اور ان کی زوجہ ہیلی نے اپنے گھر ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری اپنے سوشل میڈیا کے اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔
جسٹن بیبر نے اپنے بیٹے کے پاؤں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ننھے مہمان کو گھر میں خوش آمدید کہا ہے۔
جسٹن بیبر نے نومولود کا نام جیک بلیوز بی بی رکھا ہے جس کے حوالے سے بیبر کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ گلوکارجسٹن بیبرکی جانب سے امریکی ماڈل ہیلی سے 2018 میں شادی کی گئی تھی۔
جسٹن بیبر نے اپنی پوسٹ میں بیٹے کی تاریخ پیدائش واضح نہیں کی، معروف جوڑے کی جانب سے اعلان کئے جانے کے بعد ہالی ووڈ اداکاروں اور گلوکاروں سمیت دیگر نے دونوں کو مبارکباد دی ہیں۔
View this post on Instagram