کملا ہیرس نے صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی کو قبول کر لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

شکاگو، امریکی شہر شکاگو میں جاری ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن کے آخری دن کملا ہیرس کی جانب سے صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی کو باضابطہ طور پر قبول کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شکاگو میں جاری 4 روزہ ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن کا آج آخری روز ہے جس سے مختلف رہنما خطاب کر رہے ہیں۔

latest urdu news

پارٹی کنونشن سے نامزد صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے خطاب کے دوران یہ کہا کہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا ہے۔

کملا ہیرس کا یہ کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دیکر امریکی قوم کو ایک نیا مستقبل دوں گی۔

ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے کہا کہ بحیثیت صدر تمام امریکیوں کو ہماری اعلیٰ ترین امنگوں کے گرد متحد کروں گی۔

دوسری جانب بھارتی ریاست تریپورہ میں شدید بارشوں کے باعث 10 افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں۔

بھارتی ریاست تریپورہ میں بارشوں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات ہیں، مختلف حادثات میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد لاپتا ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تریپورہ میں بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال ہے اور نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔

News Alert Urdu