عالیہ حمزہ کا حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ نے حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

اسلام آباد، رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عالیہ حمزہ کی جانب سے فیصل آباد اور سرگودھا میں درج کیسز میں حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے۔

latest urdu news

رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ نے وکیل خاقان میر اور اشتیاق اے خان کے ذریعے درخواست دائر کی ہے، خاتون رہنما پی ٹی آئی کی جانب سے آج ہی درخواست پر سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔

گزشتہ روز گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عالیہ حمزہ کو 9 مئی کے کیس سے بری کیا تھا، عالیہ حمزہ اور وکلا کی جانب سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا تھا۔

یاد رہے کہ خاتون رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ کو تھانہ کینٹ میں درج مقدمہ میں ملزمہ نامزد کیا گیا تھا، عالیہ حمزہ پر 9 مئی حملوں کی سازش کا الزام تھا، سرگودھا جیل سے رہائی پر انہیں گوجرانوالہ پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter