کراچی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اگر کارساز واقعے میں انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آیا تو وہ لواحقین کیساتھ بحیثیت گورنر عدالت جائیں گے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کارساز حادثے میں جان کی بازی ہارنے والے باپ بیٹی کے گھر گئے اور لواحقین سے تعزیت کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ 2 جانیں چلی گئیں، ہمیں انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے، اگر انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آیا تو گورنر کی حیثیت سے عدالت جاؤں گا۔
کامران ٹیسوری کا یہ کہنا تھا کہ کوئی بھی طاقتور ہو وہ اللہ سے نہیں بچ سکتا، کارساز حادثے میں ناانصافی نہیں ہونے دیں گے، وکلاء کیساتھ رابطے میں رہیں گے، چیف جسٹس سے اپیل کروں گا آپ بھی اس کیس کو مانیٹر کریں، کہیں انصاف ہوتے ہوتے رہ نہ جائے۔
یاد رہے کہ چند روز پہلے کارساز کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کو روندتی ہوئی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی تھی، اس حادثے میں موٹرسائیکل سوار باپ بیٹی جانیں گنوا بیٹھے تھے۔
دوسری جانب جلسہ کرنے کے خواہشمند وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ ملتوی ہونے پر ناخوش ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی ہر حال میں جلسہ کرنا چاہتے تھے، علی امین اور اسد قیصر میں طے پایا تھا کہ اسلام آباد ہر حال میں جانا ہے۔