میں نے 9 سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کرلیا تھا، لائبہ خان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اداکارہ لائبہ خان نے یہ انکشاف کیا ہے کہ میں نے 9 سال کی عمر میں قرآن پاک مکمل حفظ کرلیا تھا۔

لاہور، پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ لائبہ خان کی جانب سے یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ میں نے 9 سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کرلیا تھا۔

latest urdu news

اداکارہ لائبہ خان کا ایک انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں اداکارہ کی جانب سے یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ میں حافظ قرآن ہوں،7 سال کی عمر میں والدین کی خواہش پر حفظ شروع کیا اور 9 سال کی عمر میں مکمل کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بچپن میں حفظ کی خواہش میری نہیں تھی لیکن امی کی خواہش پر حفظ کیا اور جب کلام الٰہی پڑھنا شروع کیا تو میرا دل لگ گیا، چونکہ میرا حافظہ بہت اچھا ہے لہٰذا 2 سال کے دوران ہی میں نے اپنا حفظ مکمل کرلیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

شوبز انڈسٹری میں آنے سے متعلق اداکارہ کا یہ کہنا تھا کہ میٹرک کے بعد میں اپنی ماں کیساتھ چھوٹی بہن اور اداکارہ ایمان کے ڈرامہ سیٹ پر چلی گئی تھی، اسی سیٹ پر کاسٹنگ ہیڈ نے مجھے ایکٹنگ کی باقاعدہ پیشکش کی تھی جس پر میں نے پہلے انکار کردیا لیکن پھر بعد میں حامی بھرلی، یوں میں نے ایکٹنگ شروع کردی۔

News Alert Urdu