ڈنگہ: کولیاں روڈ پر ٹریفک حادثہ، موٹرسائیکل سوار جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈنگہ: کولیاں روڈ پر ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار جان کی بازی ہار گیا۔

ڈنگہ سے گجرات جانیوالے روڈ پر ٹرالہ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 26 سالہ اظہر موقع پر دم توڑ گیا۔

latest urdu news

رپورٹ کے مطابق موضع ڈھلیان کا رہائشی اظہر اپنے دوست کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گجرات کی جانب جا رہے تھے کہ کولیاں ہسپتال کے قریب 22 ویلر ٹرالہ سے ٹکرا گئے۔

ٹرالہ موٹرسائیکل سوار کے اوپر سے گزر گیا جس کے باعث اظہر محمود کا جسم دو ٹکڑے ہو گیا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جبکہ دوسرا نوجوان جسکی شناخت خرم کے نام سے ہوئی ہے معمولی زخمی ہوا ہے۔

ٹرالہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر نعش تحصیل لیول ہسپتال ڈنگہ منتقل کردی ہے۔

News Alert Urdu

دوسری جانب گجرات پولیس کا رات گئے بھاری نفری کے ہمراہ سابق ایم پی اے سلیم سرور جوڑا کی رہائشگاہ پر چھاپہ چوہدری سلیم سرور جوڑا کو رات 2 بجے گرفتار کرلیا گیا

خاندانی ذرائع نے سلیم سرور جوڑا کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 15سے 25 کے قریب پولیس افسران واہلکاروں نے بغیر مقدمہ کے غیر قانونی طور پرچادرچاردیواری کے تقدس کوپامال کرتے ہوئے رہائشگاہ سے سلیم سرور جوڑا کو گرفتار کیا ہے۔