امید ہے ستمبر میں آئی ایم ایف اجلاس میں پاکستان کا کیس آجائے گا، وزیر خزانہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا یہ کہنا ہے کہ امید ہے ستمبر کے ماہ میں آئی ایم ایف اجلاس میں پاکستان کا کیس آجائے گا۔

چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا ہے۔

latest urdu news

اجلاس میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ امید ہے ستمبر میں آئی ایم ایف اجلاس میں پاکستان کا کیس آجائے گا۔

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط ہیں، اکتوبر سے پہلے ڈیپازٹ پروٹیکشن ترمیمی بل منظور کرنا اشد ضروری ہے، کمیٹی کی تجویز پر اس بل کو آئندہ ہفتے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا یہ کہنا ہے کہ سرکاری افسران کو جاتی امرا بلا کر تعیناتی کرنا شریف خاندان کا پرانا وطیرہ رہا ہے، پولیس حکام کی تعیناتی کا واحد میرٹ پاکستان تحریک انصاف ورکرز کو دبانا ہے۔

بیرسٹر سیف نے پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مینڈیٹ چور وزیراعلیٰ غلط فہمی میں مبتلا ہے کہ وہ پنجاب کی اصلی راج کماری ہے، ٹک ٹاکر وزیراعلیٰ کی جانب سے پولیس کے ڈی پی اوز کو انٹرویو کے لیے جاتی امراء طلب کیا گیا ہے۔

News Alert Urdu