وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ تھر سے پیدا ہونے والی بجلی سیدھی نیشنل گرڈ سے فیصل آباد جاتی ہے۔
لاہور، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا یہ کہنا ہے کہ تھر سے پیدا ہونے والی بجلی سیدھی نیشنل گرڈ سے فیصل آباد جاتی ہے۔
کراچی میں لاہور کے صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا یہ کہنا تھا کہ تھر میں سندھ حکومت کی 2 بلین روپے کی سرمایہ کاری کا فائدہ پورے ملک کو ہو رہا ہے۔
مراد علی شاہ کا یہ کہنا تھا کہ تھر سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی پروڈیوس ہوتی ہے اور سیدھی نیشنل گرڈ سے فیصل آباد جاتی ہے، تھر کی بجلی سندھ میں استعمال نہیں ہوتی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا یہ کہنا تھا کہ تھر میں موجود کوئلے سے پورے ملک کی بجلی پیدا کرسکتے ہیں، 10 سال پہلے کہا تھا رینیو ایبل انرجی میں سرمایہ کاری کریں، آج ہماری پیشگوئی درست ثابت ہورہی ہے۔
دوسری جانب جناح اسپتال کے ماہر نفسیات کی جانب سے ٹریفک حادثہ کیس میں نامزد ملزمہ خاتون کی دماغی حالت کو درست قرار دیدیا گیا ہے۔
جناح اسپتال کے شعبہ نفسیات کے سربراہ ڈاکٹر چنی لال کا کہنا ہے کہ 19 اگست کو ملزمہ کو جناح اسپتال لایا گیا تھا، مریضہ کو جب اسپتال لایا گیا تو اسکی حالت بالکل ٹھیک نہیں تھی۔
شعبہ نفسیات کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملزمہ خاتون کے اہلخانہ نے بتایا وہ ذہنی مریض ہے، اہلخانہ مریضہ کے متعلق کوئی ریکارڈ پیش نہ کرسکے، ملزمہ کی دماغی حالت بالکل ٹھیک ہے۔