گجرات میں بارش، شہر پھر ڈوب گیا، انتظامیہ نکاسی آب کے لیے کوشاں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسلا دھار بارش کیوجہ سے سروس موڑ تا کچہری چوک سیلاب کا منظر پیش کرنے لگا، بارش نے میونسپل کارپوریشن کی نا اہلی واضع کردی۔

کچہری چوک سے سروس موڑ تک پانی کا سیلاب بہنے لگا۔ میونسپل عملہ پرنس چوک اور جیل چوک کے درمیان بیٹھ کر عوام کا تماشا دیکھتا رہا، کئی کئی فٹ پانی میں متعدد گاڑیاں، موٹرسائکلیں بند ہو گئی۔

latest urdu news

لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا، سی او میونسپل کارپوریشن کہیں نظر نہ آئے۔  گلی محلوں سمیت مین شاہرات پانی میں ڈوب گئیں پانی کی نکاسی کا نظام مکمل طور پر فلاپ ہو کررہ گیا۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا کہنا ہے کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز پوری صلاحیت کے ساتھ چل رہے ہیں، میونسپل کارپوریشن کے افسران و عملہ بھی فیلڈ میں موجود ہیں۔

ہیوی مشینری اور انسانی وسائل کی مدد سے نکاسی آب کا عمل جاری ہے، شہر سے پانی کی نکاسی کا عمل جلد مکمل کرلیا جائے گا، شہری بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بجلی کے پولز سے دور رہیں۔

ڈپٹی کمشنر صفدر ورک کا کہنا ہے کہ غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دیں۔

News Alert Urdu