کل ترنول میں ہر صورت پی ٹی آئی کا جلسہ ہوگا، علی امین گنڈا پور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا یہ کہنا ہے کہ کل 22 اگست کو ترنول کے مقام پر ہر صورت پاکستان تحریک انصاف جلسہ منعقد کرے گی۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا یہ کہنا ہے کہ قانونی تقاضوں کے مطابق جلسہ کرنے جارہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف ایک سیاسی پارٹی ہے، ہماری ایک سیاسی تحریک ہے، جلسہ کی راہ میں رکاوٹ اور آئینی و قانونی حق کو دبانے کی کوشش ہوئی تو مخالفین کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

latest urdu news

وزیراعلیٰ علی امین نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جلسے کی اجازت دینے کا حکم عدالت نے دیا ہے، یہ اگر کورٹ کے خلاف گئے تو پھر ہم بھی پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں، جلسہ کے لئے مارچ کو خود لیڈ کروں گا۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ وفاق میں بیٹھے نااہل ٹولے کی مفاد پرست پالیسیوں سے معاشی تباہی آچکی ہے، حالات خراب ہوتے جارہے ہیں، بحیثیت پاکستانی ہمیں ملکر ملک کے مستقبل کے بارے میں سوچنا ہوگا۔

دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا یہ کہنا ہے کہ سرکاری افسران کو جاتی امرا بلا کر تعیناتی کرنا شریف خاندان کا پرانا وطیرہ رہا ہے، پولیس حکام کی تعیناتی کا واحد میرٹ پاکستان تحریک انصاف ورکرز کو دبانا ہے۔

بیرسٹر سیف نے پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مینڈیٹ چور وزیراعلیٰ غلط فہمی میں مبتلا ہے کہ وہ پنجاب کی اصلی راج کماری ہے، ٹک ٹاکر وزیراعلیٰ کی جانب سے پولیس کے ڈی پی اوز کو انٹرویو کے لیے جاتی امراء طلب کیا گیا ہے۔

News Alert Urdu