اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لیے تمام ادارے اپنی کوششیں تیز کریں، وزیراعظم پاکستان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا یہ کہنا ہے کہ اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لیے تمام ادارے اپنی کوششیں تیز کریں۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی اور اجلاس میں اسمگلنگ کی روک تھام کے متعلق بریفنگ دی۔

latest urdu news

شہباز شریف کی جانب سے یہ ہدایات کی گئیں ہیں کہ اسمگلرز، ان کے سہولت کاروں اور ٹرانسپورٹرز کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ضبط کرکے کاروائی کی جائے، اسمگلنگ میں ملوث افراد کو ملکی معیشت کو نقصان نہیں پہنچانے دیں گے۔

شہباز شریف کا یہ کہنا تھا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے، متعلقہ اداروں کی کارروائیوں کے نتیجے میں اسمگلنگ میں کمی واقع ہوئی ہے، ایف بی آر اور وزارت داخلہ سمیت متعلقہ ادارے تعاون کریں۔

وزیراعظم پاکستان کا مزید یہ کہنا تھا کہ سرحدی علاقوں میں لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پیش کی جائے، اسمگلنگ ملکی معیشت کو کھوکھلا کررہی ہے، ادارے اس ناسور کو جڑ سے ختم کرنے میں کردار ادا کریں۔

News Alert Urdu