وفاقی وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ ملک میں ای روزگار کے قیام کے ذریعے نوجوانوں کیلئے 10 ہزار نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔
وفاقی وزیرمملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں آئی ٹی کا کردار بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے، ملک بھر میں ای روزگار سینٹرز کھولے جارہے ہیں۔
شزہ فاطمہ نے کہا کہ موجودہ دور میں آئی ٹی کا کردار زندگی کے ہر شعبے میں ہے، معیشت ہو، سیکیورٹی یا کوئی اور شعبہ ہو، سب کے سب آئی ٹی پر منتقل ہو رہے ہیں۔
پاکستان کی آبادی کا زیادہ حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، ملکی ترقی کے لیے نوجوانوں کو با اختیار بنانا ضروری ہے۔
وفاقی وزیرمملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں تربیت دینے پر توجہ دے رہی ہے، ڈیجیٹل اسکلز کے فروغ کیلئے حکومت کی جانب سے بجٹ میں خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔
شزہ فاطمہ کا مزید یہ کہنا کہ ہم کوریا کیساتھ ملکر پہلا آئی ٹی پارک بنا رہے ہیں، جس سے روزگار کے 10 ہزار مواقع پیدا ہوں گے۔